• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرے کی رنگت اور شادابی بڑھانے کے لیے خواتین بہت سے نسخے آزماتی رہتی ہیں ۔اس ہفتے ہم آپ کو عمر سے کئی سال چھوٹی نظر آنے کا ایک نسخہ بتا رہے ہیں۔ اس کو آزما کر دیکھیں ،اپنے آپ کو پہچانے سے خود ہی انکار کردیں گی۔

اجزا:چاول تین کھانے کے چمچے ،شہد ایک کھانے کا چمچہ ،دودھ ایک کھانے کا چمچہ .چاولوں کو اُبال لیں اور ان میں سے پانی الگ کرکے اس میں دودھ ملالیں۔ اچھی طرح حل کرنے کے بعد اس میں شہد ڈال دیں۔

چہرے کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد تیار کردہ ماسک اپنے چہرے پر لگائیں۔ ماسک کو خشک ہونے کے بعد چہرے کو چاولوں والے پانی سے دھولیں۔اس نسخے کو ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے آپ کی جلد ترو تازہ اور عمر سے کئی سال کم لگے گی ۔

تازہ ترین