• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کی روس میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت تصدیق


طالبان نے روس میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ روسی حکام کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پر اہم مذاکرات 20 اکتوبر کو شروع ہورہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ طالبان نمائندوں نے بدھ 20 اکتوبر کو افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے ماسکو مذاکرات میں آنے کی تصدیق کی ہے۔

روس نے مارچ میں بھی افغان کانفرنس کرائی تھی جس میں امریکا چین اور پاکستان نے بھی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین