پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح شش و پنج میں مبتلا ہوگئے۔
عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’میں پال پوگبا سے ملا‘۔
عالمی فٹبال پلیئر پال پوگبا سے مشابہہ شخص کی اس تصویر پر مداحوں نے بھی خوب تبصرے کیے۔
ایک مداح نے عاصم اظہر کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پال پوگبا نے تو آپ کے ساتھ تصویر شیئر کی نہیں ہے ، جبکہ دوسرے مداح نے لکھا کہ مجھے لگا یہ رو رہا ہے۔
مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس پر ایک مداح نے عاصم اظہر کے ساتھ موجود شخص کو چائنہ کا پوگبا قرار دیا۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ پوگبا مرجائے گا اگر اس نے یہ تصویر دیکھ لی تو۔