گوجرہ کی ہاؤسنگ کالونی میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم پر تشدد کردیا۔
پولیس کے مطابق ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر تیسری جماعت کے طالب علم پر تشدد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق طالب علم کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔