حیدر آباد میں لوگوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مختیار کار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
حیدر آباد میں مختیار کار کے گھر سے لاش ملنے پر لوگوں نے گھر پر حملہ کردیا اور ماجد خاصخیلی و دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اپنے ویڈیو بیان میں ماجد خاصخیلی نے کہا کہ میرا بچہ بھاگ کر آیا اور بتایا کہ عثمان کو گولی لگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان نے خودکشی کی ہے یا کسی نے مارا، مجھے علم نہیں، اچانک لوگوں نے میرے گھر پر حملہ کردیا۔
زخمی مختیار کار نے مزید کہاکہ لوگوں نے مجھے، میرے بھائی اور کزن کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کے ساتھ انصاف ہو۔
واضح رہے کہ پولیس نے مختیار کار قاسم آباد کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
قتل کا مقدمہ متوفی عثمان سومرو کے والد کی مدعیت میں مختیار کار اور اس کے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔