کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر منگل 19اکتوبر 2021ء (12 ربیع الاوّل 1443ہجری) کو اسٹیٹ بینک اور تمام بینکوں کے دفاتر اور برانچیں بند رہیں گی۔
کیمبرج نے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس کی تقریب بدھ کو کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ تھے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں قرار دیا گیا کہ صوبے میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ہادی علی چٹھہ، ایمان مزاری کو شوکاز نوٹس دے دیا۔
سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں اور حقائق میں کھلا تضاد ہے، حکومت معیشت سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر رہی ہے۔
فیصل آباد میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔
بوش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے موجود درجنوں حسیناؤں نے جن میں موجودہ مس یونیورس وکٹوریا کیر تھیلویگ بھی شامل تھیں، اجتماعی طور پر تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اتفاقِ رائے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کا زیادہ تر بجٹ سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، فیڈرل حکومت صوبوں کا بجٹ کم کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں، حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینیر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو فوری چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرنے کا اختیار تفویض کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی
جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کم جونگ ان فیصلہ کر لیتے ہیں تو شمالی کوریا جلد ہی جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔