• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے بیٹوں کو کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہ کرنا سکھاؤں گی، کرینہ کپور

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے رواں برس فروری میں اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کو جنم دیا۔ دو ماہ قبل انہوں نے اپنے بیٹے کا نام کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا پورا نام جہانگیر علی خان ہے۔ اس کے بعد انہیں ٹرول کیا گیا۔ ایسا تیمور علی خان کے نام پر بھی کیا گیا تھا۔ اب کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو سکھائیں گی کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔ وہ سب کو ایک نقطہ نظر سے دیکھیں۔ انہوں نے یہ بیان ہم جنس پرست کمیونٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیا۔کرینہ کپور خان نے فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کسی بھی کمیونٹی میں امتیازی سلوک پسند نہیں کرتیں۔ وہ سب کو برابر سمجھنے کے نظریے پر یقین رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے بھی اس پر یقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انہیں (LGBTQ کمیونٹی) کو ʼمختلف کہنا بھی پسند نہیں ہے۔ ہم ایک ہیں۔ یہی پورا خیال ہے۔ لوگ کیوں کہہ رہے ہیں کہ ʼیہ مختلف ہے؟ نہیں! ہم سب کا اپنا دل ہے ، پھیپھڑے اور جگر سب ایک جیسے ہیں تو ہم ان کو کسی اور طریقے سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ میں یہی سوچتی ہوں اور اسی طرح میں اپنے بیٹوں کو بھی اسی طرح سوچ رکھنے کی صلاح دوں گی۔ کرینہ کپور خان نے مزید کہاکہ میں آپ لوگوں سے پیار کرتی ہوں۔ مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ تم ہمیشہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہو۔