ریاض (جنگ نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے، جدہ میں ایران کو قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پرغور کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم سفارت تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران سے بڑی تبدیلیوں کا خواہاں ہے، سعودی عرب مذاکرات سے متعلق سنجیدہ ہے، خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہمارا نصب العین ہے۔