• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا میں بچوں کے قاتل ’’خونخوار ویمپائر‘ ‘کو ہجوم نے ماردیا

نیروبی (اے ایف پی /جنگ نیوز )کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ دیہاتیوں کے ایک ہجوم نے ایک شخص کو ’’خونخوار ویمپائر‘‘ اور بچوں کا قاتل سمجھتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو ہلاک ہونے والا شخص سیریل کلر تھا جس نے خود اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور وہ کچھ دن قبل پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا۔ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے مطابق میسٹین ملیمو وانجالا کو 14جولائی کو دو بچوں کی گمشدگی پر گرفتار کیا گیا تھا۔لیکن ایک دل دہلا دینے والے اعتراف میں انہوں نے پانچ سال کے عرصے میں کم از کم 10 دیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین