• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا گیا، جمائما

لندن (جنگ نیوز )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے "انہیں" مہرے کی طرح استعمال کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ جیسے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لئے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا، ویسے سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے "انہیں" مہرے کی طرح استعمال کیا۔جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ Impeachment کی پروڈیوسر ہیں، جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین