• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹرز کی ٹریننگ ہونی چاہئے، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرینگے، فواد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز ہے،رپورٹرز کی ٹریننگ ہونی چاہئے، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرینگے،گزشتہ روزاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ، خبریں پھیلانے کی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ہو گئی ہیں، پہلے ادوار میں خبر ملنا مشکل تھا، اب جھوٹی سچی خبر کا فرق کرنا مشکل ہے، بھارتی میڈیا نے مینارپاکستان واقعے کے بعد پاکستانی معاشرے پر تنقید کی، پاکستان کے خلاف دنیا میں غلط تاثر پھیلایا گیا ، ایک ذمہ دار میڈیا ہی آزاد میڈیا ہوتا ہے، فیک نیوز کا حل میڈیا کے اندر سے ہی آنا چاہیے، فیک نیوز کو سمجھنا بہت ضروری ہے، خبر دینے کے لیے فیک نیوز اور مصدقہ نیوز کو سمجھنا بہت ضروری ہے، اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے عالمی سطح پر قوانین مرتب کرنا ہوں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حال میں پنڈورا لیکس کا معاملہ سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی کے بینر سے ایک فیک نیوز جاری ہوئی جس میں ایک سیاستدان کے صاحبزادے کی آف شور کمپنیوں کا ذکر کیا گیا، یہ خبر پرائیویٹ میڈیا نے بغیر تصدیق کے چلا دی جو تیزی سے ہر جگہ پہنچی، بھارت نے غیر سیاسی واقعات کو سیاست کے لئے استعمال کیا، 785ویب سائیٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

تازہ ترین