• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کی بھرپور مدد کرے، سید عابدی

لاہور(جنگ نیوز) یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ سائنسز خانیوال نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لیے سالانہ ایوارڈ تقریب اور الوداعی عشائیہ کا انعقاد کیا۔ مہمان خصوصی آغا ظہیر عباس ڈپٹی کمشنر خانیوال ، گیسٹ آف آنر معروف ماہر تعلیم سید عابدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی وسیم بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے اپنے خطاب میں کہا جنوبی پنجاب میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے نتیجے میں یونیورسٹیوں میں زیادہ نشستوں کی ضرورت ہے ، یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ سائنسز خانیوال میں اعلیٰ تعلیم کا مثالی ادارہ بن کر ابھرا ہے ، اس ادارے کی وجہ سے روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔بعد میں انہوں نے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ سید عابدی نے کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر حکومت کے ساتھ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس لیے ان کے اداروں کو ترقی دینے اور سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔قبل ازیں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر نجیب احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ایونٹ کے بعد ایک میوزیکل اور کلچرل پروگرام اور پھر ڈنر ہوا۔

تازہ ترین