• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاٹری کا جھانسہ دیکرشہریوں سے فراڈ کرنیوالے 5 ملزمان کی ضمانت منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے عوام کو لاٹری کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے گرفتار پانچ ملزمان محمد سیف اللہ، محمد انور، محمد صغیر، محمد صدیق اور شاہ علی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ نادرا کے سسٹم سے غیر قانونی طریقے سے مستحق افراد کے کوائف نکال کر زکوۃ کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے والے ملزم وسیم عباس کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کاشو خان قتل کیس میں اشتہاری ملزم عبدالہادی کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ایم ڈی اے کوآپریٹیو سوسائٹی میں کمسن گھریلو ملازمہ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مالک مکان کی بیٹی ملزمہ آمنہ کنول سے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جیل سے باہر لیجانے کی تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھنگ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان بھائیوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم امین کا جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم خرم رضا کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
تازہ ترین