• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی یاد تازہ کردی

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں شامل ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کو 23 برس مکمل ہوگئے۔

آنے والی نسلوں کو محبت اور دوستی کی نئی تعریف دینے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ کی 23 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے کرن جوہر نے شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی سمیت تمام اداکاروں کو مبارکباد دی۔


کرن جوہر نے اپنی خصوصی پوسٹ میں کہا کہ پیار ، دوستی اور یادوں کا ایک مجموعہ! یہ کیمرے کے پیچھے میرا پہلا موقع تھا جس نے میری سینما کے لیے ایک بے مثال محبت کو فروغ دیا۔

کرن جوہر نے فلم کے یادگار لمحوں کی ویڈیو مونٹیج کے ساتھ بہترین کاسٹ ، عملے اور سامعین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید