• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو منظرِ عام پر

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کی کروز شِپ سے گرفتاری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

بالی ووڈ کی خبریں دینے کے حوالے سے مشہور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آریان کی گرفتاری اور این سی بی کے پارٹی کے دوران چھاپے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔


خیال رہے کہ خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران امیت ڈیسائی کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت  آریان خان کروز پر تھے ہی نہیں، یہ الزام جھوٹ ہے۔

امیت ڈیسائی نے عدالت کے روبرو کہا تھا کہ میرے موکل کو کروز پر جانے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان خان اور ارباز مرچنٹ جب انٹری گیٹ پر پہنچے تو این سی بی کا چھاپہ پہلے سے ہی جاری تھا، این سی بی کو میرے موکل سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔


سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک اور ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ  یہ ویڈیو اسی شِپ کی ہے جس پر این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے 8 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید