• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد ملت کی برسی پر ایم کیوایم کے تحت قرآن خوانی، رہنماؤں کی مزار پر حاضری

کرا چی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ہفتے کوشہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس بہادرآباد سے متصل پارک میں ہوا ۔ اجتماع میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 70ویں بر سی کے موقع پر انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین