• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے اکاؤنٹ سے اہلیہ سارہ کی سالگرہ مبارک کی پوسٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عاطف اسلم کی حالیہ پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حیران اس وقت ہوئی جب انہوں نے پوسٹ کا کیپشن پڑھا جس میں لکھا تھا کہ آپ بلاشبہ سب سے زیادہ مزاحیہ، سب سے پیارے ، محنتی، ہوشیار، چالاک اور خوبصورت انسان ہیں۔مزید یہ لکھا گیا کہ اس تصویر میں دوسرا شخص میرا شوہر ہے مجھ سے شادی کرنا آپ کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا، میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔اس کیپشن سے مداحوں کو اندازہ ہوا کہ گلوکار کے اکاونٹ سے یہ پوسٹ ان کی اہلیہ نے کی ہے کیونکہ انہوں نے یہ بتایا کہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دیں ۔بعدازاں مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا تانتہ بندھ گیا۔اس سے قبل اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دئیے۔ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین