• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلموں کی سینئر اداکارہ بیگم فرخ جعفر انتقال کر گئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کی سینئر مسلمان اداکارہ بیگم فرخ جعفر انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم فرخ جعفر کا انتقال 15 اکتوبر کو ہوا جبکہ انہیں گزشتہ روز سُپردخاک کردیا گیا ۔انہوں نے 89 سال کی عمر میں لکھنؤ میں آخری سانس لی۔ بیگم فرخ جعفر کو 5 اکتوبر کو لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں برین اسٹروک ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں بھی انفیکشن ہو گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سانس لینے میں دقت، سردی اور زکام جیسے مسائل کا شکار تھیں۔واضح رہے کہ فرخ جعفر جون پور میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے سودیش، پیلی لائیو اور گلابو شتابو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔فرخ جعفر کو بھارت کی پہلی خاتون آر جے کا منفرد اعزاز حاصل تھا اور فلم گلابو شتابو میں بہترین اداکاری کے لئے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ فرخ جعفر نے بولی وڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کیا تھا، انہوں نے فلم سودیش میں شاہ رخ کے ساتھ ، پیپلی لائیو میں عامر خان کے ساتھ اور سلطان میں سلمان خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین