• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ‘غدر‘ کا سیکوئیل 2022 میں ریلیز کیے جانے کی تصدیق

ممبئی(آئی این پی)بھارتی فلم " غدر" کا پارٹ ٹو2022 میں ریلیز کیا جائیگا ۔ 20برس قبل اس فلم نے پاکستان اور بھارت میں کامیابی کے ریکارڈقائم کئے تھے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق دودہائیاں قبل ریلیز ہونے والی سپرہٹ بھارتی فلم غدر " ایک پریم کتھا " پاکستان اور بھارت کی تقسیم پر بننے والی فلم تھی جس کو پاکستان اور بھارت میں یکساں طورپر مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔ اس فلم میں سنی دیول ، امیشا پاٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔فلم غدر کی ٹیم کی طرف سیپروموشن پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غدر کا سیکوئیل سال 2022 میں ریلیز کیا جائے گا ۔رواں برس جولائی میں پہلی فلم کے ہدایت کار انیل شرما نے تصدیق کی تھی کہ نئی فلم پر کام جاری ہے۔اب فلم کی ٹیم اور پروڈکشن ہاوس نے فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔غدر کے سیکوئل کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے زی اسٹوڈیو نے ٹوئٹ کی کہ شائقین کا دو دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، جلد ہی نئی فلم کو جاری کردیا جائے گا۔ فلم غدر کے پارٹ ٹو میں پہلی فلم کی کاسٹ ہی شامل ہوگئی پروموشن پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی فلم میں سنی دیول کے ساتھ ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل اور ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اتکرش شرما بھی ہوں گے۔پوسٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔یاد رہے کہ فلم کی کہانی ایک سکھ نوجوان اور مسلم لڑکی کی محبت اور پھر شادی کے گردگھومتی ہے ۔بٹوارے کی وجہ سے سکینہ ( امیشا پاٹیل )اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان چلی جاتی ہیں اور پھر تاراسنگھ ( سنی دیول )اپنی بیوی کو واپس لانے کے لئے پاکستان آتے ہیں جہاں خوب ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کے بعد اس خاندان کو بھارت جاتا دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین