اسلام آباد(پی پی آئی) ) اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ15 ،25اور40ہزارکے بانڈز اسٹیٹ بینک سے 31دسمبر 2021تک بانڈز کیش کرواسکتے ہیں اور اس کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی. حکومت کی جانب سے 40000، 25000، 15000اور روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی کے بعد اب مارکیٹ میں سب سے بڑا پرائز بانڈ 1500 روپے مالیت کا ہے.اس کے علاوہ 750، 200 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز مارکیٹ میں موجود ہیں وزارت خزانہ کے مطابق 15ہزار والے بانڈز کی کل مالیت190 ارب اور ساڑھے 7 ہزار روپے والے کی 126 ارب روپے ہے۔