• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، شہر یار آفریدی

پیرس(رضا چوہدری)وفاقی وزیر وچیئرمین برائے امور کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دعوٰی کیا کہ وہ گذشتہ 20 روز سے بیرون ممالک دورہ پر ہیں مگر الحمد للہ ایک پائی بھی قومی خزانہ سے خرچ نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ سمیت یورپی ممالک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی ضرور کررہا ہوں مگر کہیں بھی یہ نہیں بتایا کہ میں وزیر ہوں یا میرا مرتبہ ہے وہ پیرس میں جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور زاہد اقبا ل ہاشمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ عام شہری کی طرح سفر کررہا ہوں، کل اٹلی میں ایک تقریب ہے، اس کے بعد وطن واپسی، مگر میرے بھائیوں عام انسان کی طرح امریکہ بھی گیا مگر ہمارے مخالفین جو انڈیا کو خوش کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں انہوں سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، آپ لوگ جانتے ہیں یہ سب کچھ ڈراما اس وجہ سے کیا گیا کہ میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہوں اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ چاک کرنے کےلئے جارہا تھا، میں نریندمودی پر واضح کرنا چاہتا ہوں ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، عمران اور ان کی حکومت و قوم کےلئے جدوجہد کررہےہیں، تین سال گذر گئے ہیں عوام اور آپ کا تعاون حاصل رہا تو پھر انتخابات میں عمران خان ہی کامیاب ہوں گے کیونکہ عوام لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں، ہم عوام کو کرپشن فری پاکستان دیں گے ۔ہماری حکومت کو مشکلات کا سامنا رہا اور اب بھی ہے مگر ہمیں پوری توقع ہے کہ ہم ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے اور دیرپا نظام دیں گے ۔
تازہ ترین