• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ مسجد کے لیے بیکن ماسکس ایوارڈ

الوٹن (نمائندہ جنگ) دی بیکن ماسکس ایوارڈ نے بہترین مدرسہ کا ایوارڈ لوٹن کے الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ مسجد کو دینے کا اعلان کیا ہے، جس پر لوٹن کی مسلم کمیونٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور کمیونٹی نے ادارہ کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کی خصوصی کاوشوں اور دیگر علماء کرام، حفاظ اور قاری حضرات کے رول کو سراہا ہے، جن کی جملہ مساعی سے اس ادارے کو اعلیٰ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم اور کمیونٹی کے تعاون اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ اس ایوارڈ کے لئے الحرا کی نامزدگی کی گئی ۔ بیکن ماسکس ایوارڈ 2018 سے جاری ہے جس کے ذریعے بہترین مساجد کی شناخت کی جارہی ہے اور ان کے نمایاں کردار کو سراہا جاتا ہے، الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ مسجد کے لیے 200 نامزدگیاں کی گئی تھیں اور 40 ہزار لوگوں نے ووٹ دیے، اس ایوارڈ کی انتظامیہ نے اپنے خط میں الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ مسجد کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے اور ان کے رول کو دوسروں کے لئے مثالی قرار دیا ہے خط ڈائریکٹر شوکت وڑائچ نے جاری کیا ہے۔
تازہ ترین