ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس عوام کی حفاظت کیلئے مستعد اور ہائی الرٹ ہے شہری بلا خوف خطر عید میلاد النبیﷺ کے اجتماعات اور محافل میں شرکت کریں۔ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم اور ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل بھی ہمراہ تھے۔