• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت النبیﷺ امت کیلئے مشعل راہ،مل کر اسلامی تہذیب و تمدن کو پھیلانا ہوگا، علی محمد خان

پشاور (جنگ نیوز) صوبائی حکومت خیبر پختونخواکی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کے پی ہائوس میں کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بطور مہمان خصوصی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران، میڈیا، ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت گورنمنٹ پرائیویٹ اور الاصلاح سنٹر کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں منعقد سیرت النبیؐ کانفرنس کے موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے عشرہ اللعالمینؐ کی مناسبت سے محفل حسن قراٰت، حمد و نعت شریف اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس سے پرُ نور فضا قائم ہوئی اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دی گئیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سیرت النبی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺامت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے، دین و دنیا کی کا میابی کے لیے تعلیمات نبویﷺ کو اپنائیں ربیع الاول کا مہینہ ہم سے کا تقاضا کرتا ہے کہ تمام مسلمان اپنے دلوں میں عشق رسول ﷺ پیدا کریں اور حقیقی محبت بیدار کریں اور اپنی سیرت و کردار میں تعلیمات نبویﷺ کو اجاگر کریں،ہمیں اپنے گھر کے ماحول کو قرآن وسنت کے مطابق مزین کرنا چاہیئے اور مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں، مغربی قوتیں ایک مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہیں ، اس لیے ہمیں مل کر اسلامی تہذیب و تمدن کو پھیلانے میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین