اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس گلزار احمد نے سوموار 18اکتوبر سے شروع ہونے والی عدالتی ہفتہ کے دوران سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے اسلام آباد میں پانچ بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ،بنچ اول جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،بینچ دوئم جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد، بینچ سوئم جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں اور جسٹس یحییٰ آفریدی ،بنچ چہارم جسٹس سردار طارق مسعو د کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور بینچ پنجم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہو گا