• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی قیمت بڑھنے پر پروپیگنڈا ہورہا ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل اور گیس اوپر جائے گا تو پاکستان میں بھی اوپر جائے گا، تیل کی قیمت بڑھنے پر ایسے پروپیگنڈا ہورہا ہے جیسے ہم کسی الگ سیارے پر ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صنعت، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید