• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین دورۂ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے، گورنر اسٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں۔

قونصل جنرل نیویارک نے شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک کا استقبال کیا۔

شوکت ترین کی بطور وزیرِ خزانہ عہدے کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی، انہوں نے 17 اپریل 2021ء کو بطور وزیرِ خزانہ چارج سنبھالا تھا۔

شوکت ترین کے لیے بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ بننا لازمی تھا، آئین کے تحت شوکت ترین بغیر رکنِ پارلیمنٹ 6 ماہ عہدے پر رہ سکتے تھے۔

شوکت ترین عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ نہیں بن سکے۔

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔

تازہ ترین