پشاور میں خواجہ سراء کو دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پشاور کے سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے اپنے تیسرے ساتھی کی نشاندہی کردی ہے۔
سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خواجہ سراء کمیونٹی اور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔