• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات مذاق بن گئے، سوشل میڈیا پر کئی سوالات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو خاموشی سے ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے اور اس پر کئی سولات اٹھائے جارہے ہیں، کار کنان بھی حیرت زدہ ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے میڈیا کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا اعلان کیا اور نہ ہی کوئی انتخابی شیڈول جاری کیا ، ایم کیو ایم نے انتخابات کے بارے میں کوئی پریس ریلیز بھی جاری نہیںکیاگیا ، بطور سیاسی جماعت کے اہم ترین ایونٹ میں میڈیا کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابی عمل کے حوالے دستاویزات جمع کرانا تھی جس کے لئے انتہائی عجلت میں انتخابات کرائے گئے۔

تازہ ترین