• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی ہدایت پر12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام مساجد کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی و چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا رہا ہے،اس سلسلے میں کنٹی جنسی پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب دے کر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع ملیر، غربی، کیماڑی، شرقی، جنوبی، کورنگی،اوروسطی میں صفائی کا کام جاری ہےمزید براں جلوس کے راستوں پر سینیٹری عملہ جلوس کے دوران مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گاجبکہ عوام کی سہولت کے لئے جلوس کے راستوں پر کیمپ لگائے جائیں گے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی نگرانی میں تمام چائنیز کنٹریکٹرز اور لوکل کنٹریکٹرز کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ معمول کا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بالخصوص مرکزی جلوس برآمد ہونے والی شاہراہوں نشتر روڈ سے ایم اے جناح روڈ اور تمام چھوٹے بڑے جلوس کے راستوں اور مساجد کے اطراف صفائی پر توجہ دیں اور شہریوں کوریلیف فراہم کریں۔

تازہ ترین