• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں، اکمل لطیف

لزبن ( پ ر)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات بروقت کروانے کے لیے حکومت اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اکمل لطیف آف بڑھنگ ضلع بھمبر نےپاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما خادم حسین سے راجہ زاہد اقبال سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی و سابق کونسلر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب حکومت آزاد کشمیراوورسیز پاکستانیوں و کشمیری عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے اور آزاد کشمیر میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا نوجوان نسل کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تا کہ نئی نسل سیاسی جدوجہد میں حصہ لے اور اپنے عوام کے مسائل کو حل کرے، ملاقات میں ضلع بھمبر کی سیاست سمیت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیارغیر میں مقیم کشمیری عوام کے لئے اقدامات نہ کرنے اور مسائل حل نہ ہو نے کو ناکامی اور نااہلی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے عوام نے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں، آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات جلد کروا کر اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ 
یورپ سے سے مزید