• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں9ویں ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

لندن (جنگ نیوز) پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 9 ویں ورچوئل ’’ کھلی کچہری ‘‘ کا انعقاد کیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ویزوں ، NICOPs ، POCs ، پاسپورٹ اور پراپرٹی کے معاملات کے حوالے سے اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کے کچھ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جبکہ انہوں نے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے کچھ مسائل کو پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے مشن میں قونصلر خدمات کی بہتری کے لیے بیرون ملک مقیم اراکین کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ ورچوئل کھلی کچہری میں کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مشن میں ورچوئل کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا اور اسے کمیونٹی کی سہولت کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ، ہائی کمشنر ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید