گوادر میں آف روڈ جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں منزل پر پہنچتے ہی ایک جیپ الٹ گئی، گاڑی نے کئی قلابازیاں کھائیں۔
خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیورز کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور قریب موجود شائقین نے انہیں بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں 240 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھنٹہ 24 منٹ میں طے کیا جس پر وہ فاتح قرار پائے۔