• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےپاکستان کوناقابل تسخیر بنایا،نظام مصطفیٰ پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی صدر میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عبدالجبار قریشی ، رضوانہ لطیف ، عبدالرشید ارشد ، محمد نواز کھرل ، مقصود چودھری نے بھی خطاب کیا ۔ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کو اعتماد میں لے کر محسن پاکستان کی میت کو مزار قائد کے احاطہ میں منتقل کیا جائے ۔ کسی اہم سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور وفاقی دارالحکومت کی کسی اہم شاہراہ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے منسوب کیا جائے ۔ اعلی ترین سول ایوارڈ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی اہلیہ کو دینے کا اعلان کیا جائے ۔
لاہور سے مزید