• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفیٰ کا نفاذ اپنے گھروں سے شروع کرنا ہوگا، طاہر اشرفی

لاہور(خبر نگار) نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کا نفاذ اپنے گھروں سے شروع کرنا ہوگا، سیرت اتھارٹی پاکستان کو صحیح سمت رہنمائی کیلئے قائم کی جارہی ہے، سیاسی قائدین ملکی سلامتی کے اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، آج پاکستان قوم اور فوج کی وجہ سے محفوظ ہے ، پاکستان کو لیبیا، شام، عراق بنانے کا خواب پورا نہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر متحدہ علماءبورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا محمد خان لغاری، مولانا محمد اسلم قادری، مولانا شمس الحق ، قاری مبشر رحیمی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، فہد بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین