• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ جس اُمّت کو قبرستان سے گزرتے وقت مُردے تک کو سلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،وہ اب اتنی بےحِس، اَنا پرست ہو چُکی ہےکہ زندوں کو بھی بغیر مطلب سلام نہیں کرتی ۔

٭ اگر والدین کی دُعائیں ساتھ ہوں، تو پھر کسی کی بھی بددُعا اثر نہیں کرتی۔

٭ ایک دن ہم سب ایک دوسرے کو صرف یہ سوچ کر کھو دیں گے کہ وہ مجھے یاد نہیں کرتا، تو مَیں اسے کیوں یاد کروں۔

٭ معاف کرنے کی عادت اور حوصلہ پیدا کرو ۔ یہ تو اللہ کا کرم ہے کہ اس نے انسان کے گناہوں کی پردہ پوشی کر رکھی ہے۔ اگر تمہارے درمیان ایک دوسرے کے گناہ ظاہر ہو جاتے ،تو تم ایک دوسرےکو دفن بھی نہ کرتے۔

٭ ذیابطیس کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں نے میٹھا کھانا تو کیا، میٹھا بولنا بھی چھوڑ دیا ہے۔

٭ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت یہ ہے کہ غریب سے قریب کا رشتہ بھی چُھپایا جاتا ہے اور امیروں سے دُور کا رشتہ بھی نبھایا جاتا ہے۔

٭ انسان جب کچھ بُرا کرتا ہے تو دائیں، بائیں آگے، پیچھے ہر جگہ دیکھ لیتا ہے، بس اوپر نہیں دیکھتا۔ (مہر منظور جونیئر،ساہی وال، سرگودھا)

تازہ ترین