• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ میں اداروں کی فٹبال ٹیمیں بحال ہونے کا امکان

انٹر کالجیٹ رسہ کشی ٹورنامنٹ کے اختتام پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین عثمانیہ کالج کی بتول کاظم کو شیلڈ دیتے ہوئے
انٹر کالجیٹ رسہ کشی ٹورنامنٹ کے اختتام پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین عثمانیہ کالج کی بتول کاظم کو شیلڈ دیتے ہوئے

 کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر نگرانی اور کے سی ایف ایل اور جی ڈی جی سی گرین بیلٹ محمود آباد کے تعاون سے جی ڈی جی سی گرین بیلٹ کے آڈیٹوریم میں مارشل آرٹ کی جدید تیکنیک پر دوسرا سیمینار منعقد ہوا جس میں عامر محمود،مہ جبین شعیب،صمد خان، ڈاکٹر فہد فاروق لاسی،گوہر رضا، پروفیسر ڈاکٹر وقار کاظمی، ایم نواز نے شرکاء مختلف امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

چیئرمین پی پی کے پرسنل سیکرٹری جنید جیدی لیاری میں فٹبالرز سے بات چیت کرتے ہوئے
چیئرمین پی پی کے پرسنل سیکرٹری جنید جیدی لیاری میں فٹبالرز سے بات چیت کرتے ہوئے

مہمان خصوصی ڈاکٹر پرویز رضوی تھے جبکہ دیگر مہمانان خاص میں محوش فاروقی، خالد رحمانی، غلام یاسین، پروفیسر سلمیٰ سلطان ، شعیب بٹ اور ملک محمد ایاز شامل تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے پرسنل سیکرٹری جنید جیدی نے کہا کہ جلد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلدسندھ میں فٹبال کے ڈومیسٹک ادارے بحال کرکے کھلاڑیوں کیلئے روزگار فراہم کرینگے ،وہ لیاری کے دورے میں فٹبالرز سے بات چیت کررہے تھے۔

سندھ اولمپک کے نائب صدر امتیاز شیخ کو الفا کالج نیٹ ورک کے کاشان اقبال شیلڈ دے رہے ہیں
سندھ اولمپک کے نائب صدر امتیاز شیخ کو الفا کالج نیٹ ورک کے کاشان اقبال شیلڈ دے رہے ہیں

اس موقع پر خلیل ہوت ، علی نواز بلوچ، غلام محمد بلوچ، اورنگزیب شاہ میر، عمران بلوچ، دانش بلوچ، لیاقت بلوچ، شیراز بلوچ و دیگر جیالو بھی موجود تھے۔ جنید جیدی نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے چیئرمین پی پی خوشخبری دینگے۔ سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہونے والے انٹر کالجیٹ رسہ کشی ٹورنامنٹ میں گرلز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور بوائز کا ٹائٹل ویلز نے جیت لیا، یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونیوالی اختتامی تقریب میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے انعامات تقسیم کئے۔

ذاکر کھتری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کے ساتھ لیا گیا گروپ
ذاکر کھتری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کے ساتھ لیا گیا گروپ

گرلز کا فائنل ڈی ایچ اے اور ناظم کالج کے درمیان کھیلا گیا، عثمانیہ گرلز کالج کو فیئر پلے ٹرافی انعام میں دی گئی جو کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مس بتول کاظم نے وصول کی۔ بوائز کا فائنل ویلز اور نیشنل کالج کے مابین کھیلا گیا جسے ویلز کالج نے جیت لیا، بلدیہ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین نے اپنے خطاب میں منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی بالخصوص کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار کی کوششوں کو سراہا . تقریب سے ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان، باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، ٹینس کے خالد رحمانی نے بھی خطاب کیا ۔

مارشل آرٹ سیمینار پر ڈاکٹر پرویز رضوی،محوش فاروقی، سلمی سلطان، شعیب بٹ کا شرکاء کے ساتھ گروپ
مارشل آرٹ سیمینار پر ڈاکٹر پرویز رضوی،محوش فاروقی، سلمی سلطان، شعیب بٹ کا شرکاء کے ساتھ گروپ 

ذاکر کھتری میموریل ٹوئنٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ  کا افتتاح ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کیا اس موقع پر صادق کھتری، فیصل کھتری، شاہد ،محمد نظام اور دیگر بھی موجود تھے ،مہمان خصوصی اسد شفیق نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی۔ ٹیم میں نوجوان کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

ایونٹ کے پہلے دن تین میچوں کا فیسلہ ہوا۔سافٹ بال فیڈریشن پاکستان اورنیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے اشتراک سے سیکنڈ بی فائیو کومبیکس اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ اگلے ماہ کراچی میں منعقد ہو گی جس میں کراچی کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اسپورٹس اساتذہ کو اس کھیل کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ 

ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں بیس بال فائیو کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر فروغ دینا ہے،اس کھیل کوکھیلنے کیلئے صرف ایک بال کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے 21 میٹر کے ایریا میں بھی کھیلا جاسکتا ہے پاکستان میں بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے ،تیز رفتاراور جدید کھیل ڈوج بال کا پاکستان میں مستقبل روشن ہے۔

ان کھیلوں سے نوجوانوں میں اٹیک اور دفاع کا بہترین کمبی نیشن پیدا ہوتا ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی جلا ملتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے الفا آل پاکستان ڈوج بال چیمپئن شپ کے موقع پر کہا ۔ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ ڈوج بال کے سیکریٹری عابد نعیم،انجینئر محفوظ الحق ،الفا کالج نیٹ ورک کے کاشان اقبال،ماجد رسول،نجمہ فرحان ،خالدرحمانی، سخاوت علی ،غلام یاسین، اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین