• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر ڈیوڈ ایمس کی یاد میں تقریب، پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی

برطانوی پارلیمنٹ کے مقتول رکن سر ڈیوڈ ایمس کو ساتھی ارکان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ سر ڈیوڈ ایمس کی موت سے پارلیمنٹ ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی۔ 

انھوں نے سر ڈیوڈ ایمس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ساؤتھ اینڈ کو سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ ملکہ برطانیہ نے بھی ساؤتھ اینڈ کو سٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ سر ڈیوڈ ایمس اپنی زندگی میں ساؤتھ اینڈ کو سٹی کا درجہ دلانے کیلئے سرگرم تھے۔

تقریب سے لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر ڈیوڈ ایمس عوام کی بے لوث خدمت کا عزم رکھتے تھے۔ 

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما، ایان بلیک فورڈ نے کہا کہ سر ایمس گریٹ بیک بینچر اور مہذبی شخصیت کے مالک تھے۔

تازہ ترین