• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت مند افراد کی کفالت کیلئے چیرٹی ’’چادر ‘‘ بنانے کی تجویز

لندن(جنگ نیوز) پاکستانی بزنس مین اعجاز خان نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، اس موقع پر انہوں نے ایک چیرٹی تنظیم بنانے کی تجویز پیش کی۔ جس کا نام ’’چادر‘‘ تجویزکیا گیا۔ اعجاز خان نے کہا کہ چیرٹی چادر کے کوئی سیاسی یا ذاتی مقاصد نہیں ہوں گے، یہ خالصتاً ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے قائم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں لایا گیا تھا کہ پاکستان کے دیہی علاقے میں ایک سابق فوجی کے انتقال کے بعد اس کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اس طرح ایک شخص کا انتقال ہوگیا جس کی چھ بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ضرورت مند افراد کی کفالت کر رہا ہوں لیکن بعض اوقات یہ کام باقاعدگی کے ساتھ نہیں ہوسکتا اس لئے اس ضمن میں جب دوستوں سے بات کی تو انہوں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اس لئے آج یہ تعارفی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں چلنے والے چیرٹی اداروں کے انتظامی اخراجات بعض اوقات 50 فیصد تک ہوتے ہیں جبکہ ہماری چیرٹی چادر کے انتظامی اخراجات صفر ہوں گے اور اگر کسی ضرورت مند کیلئے ذاتی طور پر جانا پڑا تو ہم اپنے اخراجات پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد تعاون کرنا چاہیں گے ان سے درخواست کی جائے گی کہ جو بھی رقم دینا چاہیں وہ ماہانہ بنیاد پر دیں۔ تقریب میں کاروباری شخصیات اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ شرکا ء میں سہیل احمد، مسٹر اسد، رضا چیمہ، مسٹر اشرف، طارق شاہ، علی شہزاد، مسٹر مختار، ساجد حسین، شوکت عل، مسٹر شفیق، ندیم علی، لیاقت علی، وسیم اسحاق، فہیم فاروقی، یوسف الیاس، اظہرجاوید، طارق سید، یوسف الیاس و دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین