• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کی ملاقات، غلط فہمیاں دور کرنے کا فیصلہ

 کراچی ( جنگ نیوز)  وزیر اعلی سند ھ  اور کور کما نڈر کراچی نے فوجی و سیاسی قیادت میں پیدا ہونے  والی  غلط فہمیوں کو مل کر دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ رینجرز کے اختیارات کے مسئلے پر حکومت سندھ اور رینجرز کے درمیان اتفاق کرانے کیلئے فوج کی اینٹری، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی کی دو گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈر سے شکایت کردی کہ اسد کھرل کے معاملے میں رینجرز نے اختیا را ت سے تجاوز کیا۔قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دے دی جس کے بعد مشاورت کے لیے بلاول بھٹو پرائیوٹ جیٹ میں دبئی پہنچ گئے، اب فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکراچی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی رینجرز معاملے پر اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی اور فوجی قیادت کا اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں، ملاقات کے آخری حصے میں صوبائی وزراء اور مشیر قانون بھی شریک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین