• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج مدر ٹریسا کا یوم ولادت ہے۔
ایک بار میں نے ان سے پوچھا تھا،
’’آپ اپنی سال گرہ کیسے مناتی ہیں؟‘‘
انھوں نے بتایا،
’’غریبوں میں تحفے تقسیم کرتی ہوں۔‘‘
پھر نصیحت کی،
’’اس سال اپنی سال گرہ پر
مریضوں میں دوائیں تقسیم کرنا۔‘‘
میں خاموش رہا۔
وہ میرا حال بھانپ گئیں۔
اسی لہجے میں بات بڑھائی،
’’اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو
غریبوں میں کھانا تقسیم کرنا۔‘‘
میں اس بار بھی چپکا رہا۔
انھیں میری کیفیت کا اندازہ ہوگیا۔
کھنکتی ہوئی آواز میں کہا،
’’اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو
دوستوں میں مسکراہٹیں تقسیم کرنا۔‘‘
تازہ ترین