• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ،گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالت میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر4 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکے  26 ستمبر کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت نے تھانہ مظفرآباد میں درج منشیات کے مقدمہ  میں سب انسپکٹر وں طاہر مسعود اورلیاقت علی ،ہیڈ کانسٹیبل  عامر سیام اورکانسٹیبل محمد رمضان کو  پیش کرنےکا حکم دیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان  نے چچازادکے پاسپورٹ پر شارجہ جانے کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم  حنیف اللہ خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا ہے ، ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کاخالد 2 مقدمات میں  4 روزہ جسمانی اورایک مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان  نے آلائشوں  اور چربی سے مضر صحت گھی بنانے کے مقدمے میں قابل ضمانت دفعات ہونے  پر22 ملزموں شیخ مقبول،فداحسین ،محمدعمران ،محمد عاشق ،محمد زاہد ،محمد دلبر،محمد ریاض ،سجاد حسین ،فیاض ،محمد ارشد،محمد مقبول،عبدالرحیم ،محمد اقبال،تنویر،غلام عباس،ممتازحسین ،عمران،اقبال،محمد اکمل،دلشاد،محمد ارشداورمحمد شاہد کو 50،50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان  نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث  ملزم دانیال احمد کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کےباوجودپیش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ممتازآبادکو مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ میں درج بجلی چوری کے مقدمہ میں کئی بار تفتیشی آفیسر کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے پر تفتیشی آفیسر کے خلاف فرائض سے غفلت پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کےباوجودپیش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ممتازآبادکو مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ میں درج بجلی چوری کے مقدمہ میں کئی بار تفتیشی آفیسر کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے پر تفتیشی آفیسر کے خلاف فرائض سے غفلت پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین