• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات،4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں4افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل تھانے کی حدود گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 30سالہ شخص جاں بحق ہو گیا  پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے  35 سالہ علی شیر ولد یاسر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 14سالہ اویس ولد نظام الدین جاں بحق ہو گیا،تین تلوار انڈر پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،جبکہ حادثے کاڈمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش  کوشناخت کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے، گلشن اقبال نیپاچورنگی  کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ نامعلوم شدیدشخص زخمی جسے  عباسی اسپتال منتقل کیاگیا۔ 
تازہ ترین