• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم پر کیوں خاموش ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی(پ ر)معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے  مظالم پر کیوں خاموش ہے،مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی تو 20 کروڑ عوام فوج کے شانہ بہ شانہ ہونگے اور بھارت کو عبرت ناک سزا دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا واویلا کرنے والی تنظیمیں کشمیر  میں ہونے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوگے ہیں جبکہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیر کا مقدمہ بھر پور طریقے سے بین الاقوامی طور پر پیش نہیں کیا  جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ،انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی بھی مزمت کی۔
تازہ ترین