• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی 32علماءذاکرین کے داخلہ پر پابندی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے عشرہ محرم ا لحرام کے دوران قیام امن و امان کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے 32علمائے کرام و ذاکرین کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلہ پر3اکتوبر سے12دن کے لئے پابندی عائدکر دی ہے ، جن میں6 اہلحدیث ،11 دیوبندی ،3 بریلوی علمائے کرام اور اہل تشیع کے 12 ذاکرین شامل ہیں، اسی عرصہ کے دوران مقامی 28علمائے کرام اور ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جن میں 1اہلحدیث ،18دیوبندی،1بریلوی اور 8ذاکرین شامل ہیں۔
تازہ ترین