• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں آج بڑا کانٹے کا مباحثہ ہوگا

واشنگٹن (رپورٹ…وسیم عباسی)امریکا میں صدارتی انتخابی مہم نے زور پکڑلیا ہے۔ آج شام (پاکستان میں منگل) کو صدارتی امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان زوردار اور کانٹے کا مباحثہ ہوگا جو امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے واقعات مین شمار ہوگا۔ 10 کروڑ افراد اپنے ٹیلی ویژن اسکرینز پر دونوں کے درمیان الفاظ اور گفتار کا مقابلہ دیکھیں گے۔ حالیہ رائے عامہ جائزوں کے مطابق ہیلری کلنتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دوسرےپر واضح برتری نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے منگل کو مباحثہ ہی توازن کسی ایک حق میں جانے کا قطعی فیصلہ کرے گا۔ صدارتی مباحثے میں حاضرین کی شرکت کا گذشتہ ریکارڈ 8 کروڑ کا ہے جو 1980 میں اس وقت کے صدارتی امیدواروں جمی کارٹر اور رونالڈ ریگن کے درمیان دیکھنے میں آیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کے چیف سیاسی نامہ نگار دینیل جےبالز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں کئی انتخابات کی کوریج کی ہے لیکن اتنی زوردار انتخابی مہم پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ وہ 1978 سے امریکی سیاست پررپورٹنگ کررہے ہیں۔ کثیرالاشاعت نیویارک ٹائمز نے تو پہلے ہی آئندہ امریکی صدر کیلئے ہیلری کلنٹن کی توثیق کردی ہے۔
تازہ ترین