• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے مباحثے کی تیاری نہیں کی، میں صدر بننے کیلئے تیار ہوں، ہلیری کلنٹن کا ٹوئٹ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے اخبارات بھی اس بات کے معترف ہیں کہ پہلا صدارتی مباحثہ انہوں نے جیت لیا ہے،  ٹرمپ نے مباحثے کی تیاری نہیں کی ، میں صدر بننے کے لئے تیار ہوں ، ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرے میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان پر اس مباحثے کی تیاری کرنے پر تنقید کی تھی، آپ جانتے ہیں کہ میں نے کیا تیاری کررکھی ہے؟ میں نے صدر بننے کے لئے تیاری کررکھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک صدارتی امیدوار نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس نے مباحثے کے لئے بالکل تیاری نہیں کی تھی جبکہ دوسرے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ صدر بننے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کو رجسٹرڈ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کے دوران کم از کم 58 مرتبہ جھوٹ بولا، ہم نے اس کی گنتی بھی کی، میں اس ملک سے پیار کرتی ہوں اور اس کے لوگوں کو متحد کرنا چاہتی ہوں۔
تازہ ترین