• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ بھارت پراقتصادی پابندیاں عائدکرے،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

عباسپور (نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماسردارعابدایوب ایڈووکیٹ ،سرداریوسف چغتائی ،سردارمحمد حیات خان ،خواجہ وقاص احمد، مدثرامتیاز،سردارعبدالمجید خان، سمیت دیگررہنما ؤں نے عباسپورمیں بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عباسپور ایک پرامن شہر ہے اوراس پرامن شہرمیں اس قسم کی دہشت گردی کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گرد دہشت گردہی ہے اس کاکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتاحکومت آزادکشمیر انتظامیہ ضلع پونچھ عباسپور اس سنگین مسئلہ پر کڑی نظررکھے غیرریاستی لوگوں کوریاست سے باہرنکالاجائے اوردیگر پھیری پر چیزیں فروخت کرنے والوں پرکڑی نظررکھی جائے۔ اورتعلیمی اداروں میں فوری طورپرسیکورٹی کاانتظام کیجائے ۔تاکہ انسانی جانوں کاتحفظ کیاجاسکے اورشہرمیں امن امان قائم کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ عباسپورکے عوام انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاون کرینگے اورایسے عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے جواس پرامن شہرمیں دھماکے کرکے دہشت گردی پھیلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عباسپورایک پرامن شہرہے اوریہاں کے شہری باشعوراورذمہ دار شہری دہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے انتظامیہ کابھرپورساتھ دینگے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی رااڈرلائن کے قریب اس طرح کے دھماکے کرکے شہریوں میں خوف پھیلانے کی جوسازشیں کررہی ہے ان سازشوں کوکشمیری عوام ناکام بنادینگے بھارت جنوبی ایشاء کاسب سے بڑادہشت گردملک ہے کشمیریوں کاقاتل ملک ہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتاہے کہ بھارت پر کشمیریوں کے قتل عام کے جرم میں عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیجائے اوربھارت پراقتصادی پابندیاں عائدکیجائے اوردباؤڈالاجائے کہ بھارت اپنی اپنی مسلح افواج کاانخلاء کرے اورکشمیریوں کاان کاقومی حق حق خوداردیت دیاجائے بصورت بھارت کوجموں کشمیر سے کشمیریوںکے ہاتھوں سے ذلیل وخوارہوکرنکلنا پڑے گااورکشمیرایک آزادخودمختار ملک بن کردنیا کے نقش قدم پرابھرے گا۔
تازہ ترین