• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش روک دی

کراچی(جنگ نیوز/ اطہر جا وید صو فی) پاک بھارت کشیدگی نے فلم انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بھارتیوں نے پاکستانی فنکاروں کے فلموں میں کام پر پابندی لگائی تو جواباً پاکستانی سینما مالکان نے بھی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روک دی ہے۔ کراچی، لاہور میں سینما گھروں سے بھارتی فلموں کے پوسٹر بھی اتار دیے گئے ہیں، جبکہ  پاکستان فلم امپورٹرز کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیش نظر بہت اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کراچی اور لاہور کے تمام فلم امپورٹرز نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ضمیر کی آواز پر ازخود فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام بھارتی فلموں کی امپورٹ فوری طور پر معطل کررہے ہیں اوربھارتی فلم پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ اپنا کاروباری لین دین بھی معطل کررہے ہیں، سینما مالکان نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے کردار کو بھی خراج تحسین بھی پیش کیا۔ عوام نے بھی اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دوستانہ تعلقات کو استوار رکھنے کا قائل نہیں اسی وجہ سے ان کی فلموں کی پاکستان میں نمائش کر کے انہیں معاشی فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے۔ سینما گھروں میں پاکستانی اور ہالی و وڈ فلمیں نمائش پذیر ہیں لیکن بھارتی فلموں کی نمائش غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علا وہ ازیں  پاکستان فلم امپورٹرز کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیش نظر بہت اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کراچی اور لاہور کے تمام فلم امپورٹرز نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ضمیر کی آواز پر ازخود فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام بھارتی فلموں کی امپورٹ فوری طور پر معطل کررہے ہیں اوربھارتی فلم پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ اپنا کاروباری لین دین بھی معطل کررہے ہیں۔ معروف تقسیم کار ادارے ایور یڈے پکچرز کے روح رواں ستیش آنند نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرسکتے ہم تمام فلم امپورٹرز بھارت کے ساتھ اپنا کاروبار معطل کررہے ہیں۔ اس قومی مسئلے پر ہم تمام فلم امپورٹرز ایک پیج پر ہیں اور اپنی فوج اور قوم کے ساتھ ہیں، کاروبار کو حب الوطنی پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ چیئرمین فلم ایگز یبیٹرز ایسوسی ایشن ندیم مانڈوی والا نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی فلم ٹریڈ کو پاکستانی فنکاروں کے خلاف قرارداد منظور نہیں کرنی چاہئے تھی مگر جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے تو ہم بھی حب الوطن پاکستانی ہیں ہم نے بھی ان کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینمائوں پر بھی بھارتی فلموں کی نمائش معطل کی جائے گی اس سلسلے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا، البتہ چونکہ ہم نے کاروبار معطل کردیا ہے تو کوئی بھی نئی فلم کیسے ریلیز کی جائے گی۔ 
تازہ ترین