• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈسیپک ٹاکرا :پاکستانی ٹیمیں بہتر کارکردگی کے باوجود فتح سے محروم

تھائی لینڈ (شکیل یامین کانگا /نمائندہ خصوصی)کنگز کپ ورلڈسیپک ٹاکرا چیمپئن میں بدھ کو پاکستانی کھلاڑیوں نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مینز اور ویمنز مینز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو اگرچہ شکستوں کا سامنا رہا لیکن ٹیموں کی کارکردگی مجموعی طورپرحوصلہ افزاء رہی۔ بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز میں پاکستان اور اومان کے درمیان میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا۔ پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اورحسین احمد اور سرفراز الرحمان نے دو خوبصورت پوائنٹس حاصل کرکے اومانی ٹیم پر دبائو بڑھایا لیکن اومانی کھلاڑیوں نے کم بیک کرتے ہوئے لگاتار چارپوائنٹس حاصل کرکے اپنا اسکور 4-2کرکے پاکستانی ٹیم کو دبائو کا شکار کردیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے سیٹ میں 21-12سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی لیکن اومانی ٹیم نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دوسرے سیٹ میں بھی 21-16 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ خواتین کے ویمنز ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو ایران کے خلاف پہلے میچ میں 21-8اور 21-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ویمنز ڈبلز میں کمبوڈیا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی14پوائنٹس تک میچ برابر رہا لیکن اس کے بعد کمبوڈین کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور پہلا سیٹ 21-14اور دوسرا سیٹ 21-13سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ چیمپئن شپ میچ جمعرات کو پاکستانی کی مینز اور ویمنز کی ٹیم آسٹریلیا اور میانمار کے خلاف میچز کھیلے گی۔
تازہ ترین